: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بینکوں کو رقوم کی ادائیگی کا ایک ڈیجیٹل نظام 'راست' کے تحت فرد تا فرد (پی 2 پی) رقم کی مفت منتقلی کی سہولت فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے

 پہلا صفحہ

اسٹیٹ بینک نے ’راست‘ کے تحت فرد تا فرد رقم کی مفت منتقلی کی سہولت متعارف کرادی

اپ ڈیٹ 04 فروری 2022
راست اسٹیٹ بینک کا تیار کردہ پاکستان کا پہلا فوری ادائیگی کا نظام ہے—تصویر: اسکرین گریب
راست اسٹیٹ بینک کا تیار کردہ پاکستان کا پہلا فوری ادائیگی کا نظام ہے—تصویر: اسکرین گریب

کراچی۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق مرکزی بینک نے کہا کہ اس نے بینکوں کو ملک میں راست کے ذریعے پی 2 پی ادائیگیاں شروع کرنے کی ہدایت کی ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ مرکزی بینک ڈیجیٹلائزیشن کے ذریعے مالیاتی نظام میں اصلاحات اور ادائیگی کے نظام میں بہتری کے لیے سخت محنت کر رہا ہے اور ادائیگی کے نظام کو کم سے کم وقت کے ساتھ فاسٹ ٹریک پر لانے کے لیے کئی اقدامات کیے گئے

Comments